وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان کے علاقہ ڈبکوٹ میں والی بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوئی، فائنل میچ کے چیف گیسٹ پاکستان پیپلز پارٹی لوئر وزیرستان کے سینئر رہنما و جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی لوئر وزیرستان کے ضلعی صدر امان اللہ وزیر تھے، مقامی لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا شاندار استقبال کیا۔فائنل میچ کے شاندار مقابلے میں کے کے کلب نے عطاواللہ کلب کو شکست دیدی۔ کے کے کلب نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کیا، اس موقع پر عمران مخلص وزیر، آمان اللہ وزیر اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ عمران مخلص وزیر نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ صحت مند اور مضبوط ذہین کے لئے مضبوط جسم انتہائی ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور آن لائن گیمز کی وجہ سے آج کل کے نوجوانان کھیلوں کے میدانوں سے دور چلے گئے، انہوں نے کہا کہ سپورٹس واحد شبہ ہے جس کی بدولت دنیا میں اپنی پہچان کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرسکتا ہے، اس موقع پر عمران مخلص وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبکوٹ کے تعلیمی صورتحال اور فٹ بال کے حوالے سے ڈبکوٹ کے عوام کی ماضی بیان کیا، ضلعی انتظامیہ حکام بالا کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ علاقے میں سپورٹس سرگرمیاں تیز کی جائے۔ لوئر وزیرستان میں دہشتگردی سے دیگر سرگرمیوں کی طرح سپورٹس بھی متاثر ہوگئی، علاقے میں ٹلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس مواقع فراہم کرنے کی آشد ضرورت ہے، علاقے میں آمن وآمان کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ علاقہ ڈبکوٹ کے عوام نے عمران مخلص وزیر اور ضلعی صدر امان اللہ وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے