وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان وانا کے علاقہ کاریز کوٹ گنگی خیل کیلئے ایم این اے علی وزیر نے 2 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ منظور کروائی تھی جس کا افتتاح بدست عالمگیر وزیر، انجنیئر کلیم وزیر، مولانا زینت اللہ وزیر، جمیعت علماء اسلام لوئر وزیرستان کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر مولانا حضرت عمر وزیر اور ملک شوکت وزیر نے کی۔ اسی دوران علاقہ کاریز کوٹ گنگی خیل کے بڑی تعداد میں علاقہ مشران و نوجوانان موجود تھے۔ علاقہ کاریز کوٹ گنگی خیل وانا سے تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اس موقع پر جمیعت علماء اسلام لوئر وزیرستان کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر مولانا حضرت عمر وزیر نے کہا کہ اس پسماندہ علاقے میں زندگی کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ ایم این اے علی وزیر ہمارے پسماندہ علاقے کے لئے ڈسپنسری اور ویٹرنری ہسپتال کی منظوری بھی دینگے۔ اس موقع پر عالمگیر وزیر نے کہا کہ 2 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ جس طرح ڈاکومنٹس میں ہے، اسی طرح بھی بنایا جائے، اگر کہا پر ناکس میٹیریل استعمال کیا جائے تو فوراً ہم سے رابطہ کریں، یہ ہمارا اجتماعی مسئلہ ہے، اس کو ہم ساتھ مل کر حل کرینگے، اس کے علاؤہ کاریز کوٹ گنگی خیل کے جتنے بھی اجتماعی کام ہے، اور اجتماعی کام کی ضرورت ہوں، تو وہ باہمی مشاورت کے بعد اس پر کام جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ملک شوکت وزیر نے کہا کہ ایم این اے علی وزیر واحد بندہ ہے، جس نے کاریز کوٹ گنگی خیل کیلئے 2 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کی منظوری دی ہے، یہ سڑک قوم گنگی خیل کے مشترک ہے، اس پر نہ کوئی کمیشن کی ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن ہم اچھی میٹیریل کی استعمال کرنے کی توقع رکھتے ہیں، کہ اچھا میٹیریل استعمال کریں، ہم پوری قوم گنگی خیل ایم این اے علی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔