پشاور( مانند نیوز)سابق چئیر مین پبلک سیفٹی کمیشن مردان حاجی عبدالعزیز خان نے کہا ہے کہ مردان پولیس منشیات کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، معاشرے کو اس لعنت سے بچانے کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹ آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام مسجد تاجک آباد مردان میں منشیات کی روک تھام کے حوالے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے پارٹ آرگنائزیشن مردان کے چئیر مین فیاض الاسلام،سابق کونسلر چک ہوتی محمد طاہر خان اور محمد عمر فاروق نے بھی خطاب کی،تقریب میں علاقہ عمائدئن،علما کرام اور کالج کے طلبہ نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ علاقے میں منشیات کے خلاف آگہی و شعور اجاگر کرنے کی خاطر مختلف مواقع پر واکس اور سیمینارز منعقد کریگی اور منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف مردان پولیس کے ساتھ تعاون کریگی، انہوں نے اس موقع پر علاقہ مشران سے اپیل کی وہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کی خاطر جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کے کارآمد شہری بنانے کی خاطر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ خصوصی مہم چلائے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے