پشاور(مانند نیوز )صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صدر شرافت اللہ یوسفزئی کی صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیو ہسپتال،مردان میڈیکل کمپلیکس اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مردان کا میعاد ہونے اور نئے انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کرنے کی درخواست پر غور و حوض کے بعد نئے انتخابات کے انعقاد کیلئے آئین کے مطابق الیکشن شیڈول،الیکشن کمیٹی اور الیکشن کمیشن کی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی،نیز انتخابات میں صرف وہ پیرامیڈیکس بطور امیدوار حصہ لینے اور ووٹ پول کرنے کے اہل ہونگے جو پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے آئین اور قواعد و ضوابط کے پابند ہیں کسی سیاسی پارٹی کے آلہ کار یا پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور پیرامیڈیکل سٹاف کے اجتماعی مفادات سے متصادم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ پول کرنے کے اہل نہیں ہونگے،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان کے انتخابات 20 جون ایم ایم سی22 جون اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مردان کے اتخابات24 جون کو ہونگے،اجلاس میں الیکشن کمیٹی کیلئے چیئر مین لقمان گل اورکزئی،پریذائیڈنگ آفیسر فضل حکیم،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر شمس التاج،پولنگ آفیسرز محمد ریاض برکی،انور خان،ناصر علی،الیکشن کمیٹی کیلئے چئیرمین شرافت اللہ یوسفزئی،ممبرز کیلئے مجاہد اعظم اور بشیر احمد کا انتخاب کیا گیا۔