پشاور(مانند نیوز )سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخواسید معتصم بااللہ شاہ کی فضل حق کالج مردان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت،سیکرٹری تعلیم نے فضل حق کالج مردان کے دورہ کے دوران مختلف کلاسز کا معائنہ کیا۔ ان کی جانب سے سکول میں یادگاری پودا بھی لگایا گیا۔ سیکرٹری تعلیم نے تقریب سے خطاب کے دوران "معاشرے کی اصلاح میں اساتذہ کا کردار اور پاکستانی طلبہ کی عالمی اداروں تک رسائی” کے عنوان پر مدلل لیکچر دیا۔ سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمارا مقابلہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے بچوں یا پھر مختلف صوبوں کے بچوں کے ساتھ نہیں بلکہ ہمیں عالمی دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے- ہمیں اپنے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم دینی ہے تاکہ وہ ملک کے ساتھ ساتھ پوری دُنیا میں اپنے صلاحیتوں کو منوا سکیں اور دُنیا کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم نے فضل حق کالج میں سیشن 2022-23 کے امتحانات میں نرسری سے جماعت نہم تک اول، دوم اور سول پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں انعامات وصول کرنے والے طلباء اور طالبات کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر فضل حق کالج مردان کی پرنسپل میڈم ثمینہ خان کا کہنا تھا کہ ہماری اصل توجہ صرف مارکس کے بجائے بچوں کی مکمل شخصیت سازی پر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بہترین شخصیت اور اعلیٰ کردار ہی اصل کامیابی کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔۔ تقریب کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن معتصم باللہ شاہ نے کالج کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کالج کی تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور موجودہ پرنسپل میڈم ثمینہ خان کو انکی کارکردگی پر خوب سراہا۔سیکرٹری ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ فضل حق کالج نہ صرف صوبہ بھر بلکہ پورے ملک کا ایک بہترین مثالی ادارہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے