ہنگو( مانند نیوز) مسلم لیگ (ن) ضلع ہنگو کو مضبوط سیاسی قوت بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، صوبائی صدر نے پیرا شوٹر کو مسلم لیگ ہنگو پر مسلط کیا، مسلم لیگ ہنگو کی کابینہ بنانے کے لیے جلد ورکرز کنونشن کا انعقاد کریں گئے، پارٹی میں اختلافات کے خاتمے کے لیے آٹھ رکنی با اختیار کمیٹی تشکیل دے دی یے، میاں نواز شریف اور دیگر لیڈر شپ نے پارٹی معاملات میں ہدایات دی ہیں جن پر عمل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما اور سابق ایم پی اے الحاج فرید مفکر، تحصیل صدر سیف الرحمان خان، ملک صفت گلون، قاری واجد، حیات وزیر بنگش،فضل اکبر، الیاس اورکزئی اور دیگر نے معظم شیر کلے ہنگو میں ممتاز مسلم لیگی رہنما سید جمال اورکزئی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ہنگو کے غیر معمولی اجلاس کے بعد میڈیا کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقعہ پر مسلم لیگی رہنما ملک روشین بنگش،ملک عبدالوحید بنگش یحیی بنگش سمیت دیگر کارکنان اور رہنما بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم اپی اے اور مسلم لیگ کے صوبائی رہنما الحاج فرید مفکر اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہنگو ایک۔مضبوط سیاسی قوت ہے جس کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے لیے مرکزئی لیڈر شپ کی ہدایات پر پورے عزم کے ساتھ عمل درآمد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دو سئینر رہنماوں نے ا نجئینر امیر مقام سے ملاقات کی ہے۔انجئینر امیر مقام نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ورکرز کنونشن کے ذریعے اپ صدر اور دیگر کابینہ کے نام فائنل کریں میں ان کی منظوری دوں گا۔الحاج فرید مفکر نے کہا کہ ملک خالد نعیم اور عبدالواحد اورکزئی بھی ہمارے کارکن ہیں ان کے ساتھ مزاکرات کے لیے اٹھ رکنی مزاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو پندرہ روز کے اندر اپنا کام مکمل کرے گی۔مسل لیگی رہنما الحاج فرید مفکر نے کہا کہ ضلع ہنگو میں مسلم لیگ کو مزید فعال سیاسی جماعت بنانے کے لیے اقدامات کو تیز کر دیا ہے اور ہنگو میں مسلم لیگ تمام نشستوں پر جنرل انتخاب میں حصہ لے گی۔ا نہوں نے واضح کیا کہ کارکنان کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور میاں نواز شریف کہ ہدایات کء عین مطابق پارٹی کی مضبوطی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گئے۔اس موقعہ پر کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے جن کا مقصد ائیندہ انتخابات کے لیے پارٹی کو مضبوط سیاسی قوت بنا نا تھا۔اجلاس میں کارکنوں میں رابطے مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے