سوات (مانند نیوز)ایس پی اپر سوات غلام صادق کا موجودہ ملکی/علاقائی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کے جائزہ لینے کے لئے تھانہ کالاکوٹ اور چوکی سخرہ کا اچانک دورہ۔تفصیلات کے مطابق: ایس پی اپرسوات غلام صادق نے موجودہ ملکی/علاقائی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کو مزید موثر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تھانہ کالاکوٹ اور چوکی سخرہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ کالاکوٹ اور چوکی سخرہ کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات اور رجسٹرات کے تکمیلات، زیرتفتیش مقدمات، PSRMSان لائن ریکارڈ بھی چیک کیا، انہوں PO,s ہسٹری شیٹ چیک کر کے جن کے متعلق ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ اور انچارج چوکی سخرہ کو ان کے گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے اور بزریعہ سورس ان کے مقام کا تعین کر نے کی ہدایات جاری کیے، انہوں نے ایس ایچ او کالاکوٹ اور انچارج پولیس پوسٹ سخرہ کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ مشران، وامدایان پولیس اور انٹلجنس اہلکاران سے رابطہ میں رہے تاکہ علاقہ کے صورت حال سے باخبر رہے۔ انہوں نے بلڈنگ صفائی کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ ، ریکارڈ، نفری سٹیٹمنٹ، حوالات اور سرکاری اسلحہ بھی چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے اور بزرگوں و خواتین کی بروقت دادرسی کرنے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران واہلکاروں کو دوران ڈیوٹی حفاظتی انتظامات پر عمل کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے