میرانشاہ (مانند نیوز) شمالی وزیرستان میں پہلی مرتبہ انٹر مدرسہ فٹ بال مقابلوں کا انعقاد 6 مئی سے 13 مئی 2023 کو ہوا ۔شمالی وزیرستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپورٹس دینی مدارس کے طلباء نے حصہ لیا ۔مقابلوں میں 30 مدارس کی ٹیموں نےحصہ لیا۔ جس کی اختتامی تقریب یونس خان سپورٹس کمپلیکس میران شاہ میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ 7 ڈویژن میجر جنرل محمد نعیم اختر تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک ، کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس بریگیڈیئر رضوان شریف ، کرنل سٹاف کرنل سعود اور 126 ونگ کے کمانڈر کرنل عارف حسین بھی موجود تھے اس کے علاوہ ملکان،سول اور عسکری حکام، مدارس کے طلبا، مہتمم اور کثیر تعداد میں لوکل عوام نے شرکت کی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل مدرسہ ابوبکر صدیق سربنکئی اور جامعہ عائشہ صدیقہ میر علی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں مدرسہ ابوبکر صدیق نے5 کے مقابلےمیں 6 گول کر کے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن مدرسہ ابوہریرہ درپہ خیل نے حاصل کی۔مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ 7 ڈویژن میجر جنرل محمد نعیم اختر نے شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کے ٹیلینٹ اور جوش و جذبہ کی تعریف کی۔ کھیل کی اہمیت، افادیت اور سپورٹس مین سپرٹ کے پہلو کو بھی اجاگر کیا۔انھوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے لوکل عوام کے تعاون کو خوب سراہا۔ ٹورنامنٹ میں نمایاں پلیرز اور ٹیموں میں ٹرافی، لاکھوں روپے کےنقد انعامات، موٹر سائیکل، دیگربیش قیمت انعامات کے علاوہ اول اور دوئم آنے والے مدرسے کے مہتمم کو عمرے کا پیکج دیا گیا۔اس موقع پر پشتون روایت کے تحت تمام لوگوں نے پشتو دھن پر رقص کیا جس میں سول و عسکری حکام کے علاوہ ملکان اور مشران نے شریک ہو کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے