سوات(مانند نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16مئی 2023 ء سے کمی کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 263 روپے مقرر کی گئی ہے۔ضلع سوات کیلئے نئے کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے ننگولئی کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 36روپے او ر عام بس کا کرایہ 34 روپے، مٹہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 61 او ر عام بس کا کرایہ58 روپے، کبل کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ28 او ر عام بس کا کرایہ26روپے،ناگوہا کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ61 او ر عام بس کا کرایہ 58روپے، سنگر کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ56اور عام بس کا کرایہ53روپے، مرغوزار کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ42 او ر عام بس کا کرایہ39روپے،باغ ڈھیرئی کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ44 او ر عام بس کا کرایہ 42روپے، سخرہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ83 او ر عام بس کا کرایہ 79روپے، بریکوٹ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ11 او ر عام بس کا کرایہ 11روپے، لنڈاکے کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ25 او ر عام بس کا کرایہ 24روپے اورکڑاکڑ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ28او ر عام بس کا کرایہ 26روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزورافراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے