بریکوٹ(مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پی کے 5کے متوقع امیدوار و ضلعی رہنماء افضل شاہ باچا نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں آئین و قانون کی بالادستی ہے۔قانون سے بالاتر کو ئی نہیں۔9مئی کو ملک میں جو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے ہیں ان کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور جو بھی زمہ دار ہیں ان کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں اور اس گھناؤنی حرکت کی آزادنہ انکوئری کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔پارٹی اس وقت بہت کٹھن حالات سے گذر رہی ہے پارٹی کارکن متحد ہیں اور انشاء اللہ پارٹی کے لئے ہر قسم تعاؤن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو اپنے فارم ہاؤس پر دعوت دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہی ہے کارکن حوصلہ رکھے اور بحثیت پارٹی کارکن ہر قسم تعاؤن کے لئے تیارہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے تبدیلی کا جو وعدہ کیا تھا کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔صوبے میں صحت کارڈ،تعلیمی و صحت اداروں میں اصلاحات کئے ہیں اور کرپشن کے خلاف کئی اقدامات اٹھائیں تھے۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت انتخابات نہ کرنے پر آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں جو کہ آئین پاکستان کے منافی ہے۔ہم ماضی کی کارکردگی پر الیکشن لڑیں گے اور ملک میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے۔انشاء اللہ دو تہائی اکثریت حاصل کرکے حقیقی تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جو بھی کرپشن میں ملوث ہے ان کے ساتھ بلاامتیاز احتساب کیا جائے۔مزید براں انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاست کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے اور علاقے کی ترقی وخوشحالی ہے۔ماضی میں ہم نے صرف عوامی مفادات کو عزیز رکھتے ہیں اور یہی ہمارے سیاست کا محور ہے۔