اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیور و(نیب)اس وقت اختیار کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے۔نیب کی جانب سے ملزم کے بینک اکانٹس منجمد کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم کے اکائونٹس میں کتنی رقم ہے جو فریزکرنی ہے؟ نیب پراسیکوٹر نے جواب دیا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بینک اکائونٹ کے فریزنگ آرڈر درکار ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے، نیب صرف 48 ہزار کے پیچھے پڑا ہوا ہے 48 کروڑ ہوتے توبات بھی تھی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب فیئر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔ عدالت کے اظہار برہمی پر نیب نے درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے