سوات(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا اور والدین سے ملاقاتیں کی۔دورے کا مقصد انسدادِ پولیو کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنانا اور فیلڈ میں مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کا مقصد پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی یقینی بناتے ہوئے ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلانے کا 100 فیصد حدف حاصل کرنا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات نے والدین سے اپیل کی کہ پچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے معزوری سے بچانے کے لیے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے