ہنگ(مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے خون دیکر پاکستان کی حفاظت کی، بی بی شہید کو چاروں صوبوں کی زنجیر کہا جاتا تھا، پیپلز پارٹی کے ادوار میں پاکستان کے عوام نے ترقی اور خوش حالی کا منہ دیکھا، ضلع ہنگو کے عوام کی خدمت کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور پی کے 92 سے امیدوار محمد انور بنگش نے سئینر صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔اس موقعہ پر پی پی پی مینارٹیز کے صوبائی صدر پیر نصیب چند، پی پی پی رہنما رحمان زدین بنگش، عرفان اللہ بنگش بھی موجود تھے، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور پی کے 92 سے امیدوار محمد انور بنگش نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسیلت جمہور کی فلاح و ترقی اور پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے۔ہمارے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور پاکستان کے اتحاد کی بات کی اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔اب ہمارے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت ہی قوم کو موجودہ بحرانی کیفیت سے باہر نکال سکتی ہے- محمد انور بنگش نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اک جزبہ رکھتے ہیں، عوام کو جدید دور میں صحت، تعلیم،اور روزگار فراہم کرنے کا عزم انہیں سیاست میں لے کر آیا ہے اور وہ اپنی قوم کی مشاورت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی ان کی سیاست کا مقصد ہے اور وہ گھر گھر جا کر پی پی پی کے منشور سے اپنے عوام کو آگاہی دیں گئے۔محمد انور بنگش نے کہا کہ اب جزباتی نعروں سے نئی نسل اور قوم کو ورغلایا نہیں جا سکتا۔عوام بالخصوص نئی نسل سیاسی فہم و فراست رکھتی ہے اور وہ عام انتخابات میں حقیقی معنوں میں سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے