اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ ہے۔اسلام آباد کی ضلع کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ان کا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنمائوں کو لے جارہے ہیں آپ سے کوئی رابطہ ہوا؟ اس پر اسد قیصر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔