پبی (مانند نیوز )شہداء کی امین دلیر پولیس فورس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔عوام کے جان ومال، عزت کی حفاظت پولیس کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔پولیس اہلکاروں کے فلاح بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔جوانوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرئینگے۔ریجنل پولیس افیسر کا افسران وجوانوں سے منعقدہ پولیس دربا میں خطاب تفصیلات کے مطابق قائم مقام ریجنل پولیس افیسر مردان نجیب الرحمن نے نوشہرہ پولیس لائن کا دورہ کیا۔آمد پر پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔یادگار شہداء پر حاضری دیکر پھول چڑھائے،درجات کی بلندی کے لیے دْعاکی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود بھی اْنکے ہمراہ تھے۔ریجنل پولیس افیسر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کی واضح احکامات کی روشنی میں پولیس افسران اور جوانوں کیمسائل سْننے اور بروقت حل کیلئے دربار کا انعقاد کیاجسمیں ضلع بھر سے SDPOs،SHOs اور جوانوں نے شرکت کی۔قائم مقام ریجنل پولیس افیسر نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ پولیس شہداءغازیان کی امین فورس ہے اپنے کردار سے عوام کو تحفظ کا احساس دلاکر قربانیوں پر حرف نہیں آنے دینگے۔مظلوم عوام کو ہر ممکن انصاف فراہم کریں۔پولیس تھانوں میں عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ ریجنل پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ اس دربار کا مقصد یہ ہے کہ افسران وجوانان آمنے سامنے ہوں اور دل کھول کر درپیش مسائل کی نشاندھی کریں۔شرکاء دربار نے درپیش مسائل کی طرف توجہ مبذول کروائی جس کے حل کے لیے فوری طور پر احکامات جاری کیے گئے۔جزاؤسزاء کے عمل سے محکمہ کی کارکردگی میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔آخر میں بہترین کارکردگی پر پولیس افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹ اورنقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ پولیس افسران اور جوانوں کیلئے بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے