ملاکنڈ(نمائندہ مانند) سرکاری املاک تباہی کیس، سابق منسٹر شکیل خان سمیت کارکنوں کی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے ٹول پلازہ کوآگ لگادی تھی اورسوات موٹروے 5 گھنٹے ٹریفک کیلئے بند کیا تھا۔اس سے پہلے بھی کئی ملزموں کی ضمانت منظور ہوگئی تھی، تاہم کئی تاحال زیر تفتیش ہیں۔ ٹول پلازہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سابق منسٹر شکیل خان سمیت تمام کارکنوں کی ضمانت منظور کیس کی پیروی کئی ممتاز قانون دانوں نے کی۔ تاہم کئی کارکن دیگر مقدمات میں بھی دیر لوئیر پولیس کو مطلوب ہیں۔ مقدمہ موٹروے احکام کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔
یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پرسوات موٹروےپراحتجاج کیا گیا تھا اور ٹول پلازہ کوآگ لگادی گئی تھی اور سامان لوٹ لیا گیا تھا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا تھا۔جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔عمران خان کی گرفتاری پرسوات موٹروےپراحتجاج کیا گیا تھا اور مظاہرین نے ٹول پلازہ کوآگ لگادی تھی۔سوات موٹروے 5 گھنٹوں سے ٹریفک کیلئے بند تھا جبکہ احتجاج کے باعث بٹ خیلہ پشاورقومی شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے