پشاور(مانند نیوز )جائیداد ڈاٹ کام مردان کے زیراہتمام ماحولیات کا عالمی دن منایاگیا، دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدرعمیر خان اتوزئی نے پودا لگا کر کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ملک اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے، ہر پاکستانی شہری کو اپنے ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صاف ستھرا اور صحت مند ماحول اسی وقت ممکن ہے جب ہر شہری اپنی قوم اور اخلاقی ذمہ داری کو پورا کرے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے تو نا صرف جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا بلکہ پلاسٹک سمیت آلودگی پھیلانے والے دیگر ذرائع کا تدارک بھی کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور عوام مل کر ماحولیاتی تحفظ کیلئے مشترکہ قدم اٹھائیں تا کہ قدرتی ماحول کو اصل حالت میں بحال کرنا حقیقی معنوں میں ممکن ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے