پشاور( مانند نیوز )محکمہ صحت خیبر پختو نخواکے طرف سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز/میڈیکل فیکلٹی میں کنٹرولر فیکلٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محکمہ صحت نے کنٹرولر کے پوسٹ پر ڈاکٹرکی تعیناتی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داران سیپر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر تعیناتی کے غیر قانونی احکامات واپس کرکے میرٹ کی بنیاد پر ا ہل پیرامیڈیکس کی تعیناتی نہ کی گئی تو کل 7جون 2023 بروز بدھ صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں سمیت میڈیکل کالجز میں مکمل ہڑتال ہو گی،ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صوبائی صدر شرافت اللہ یوسفزئی،جنرل سیکرٹری لقمان گل اورکزئی،چئیرمین جوہر علی اور سنئیر نائب صدر انور خان نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسی روز صوبے کے تمام اضلاع میں پریس کلبز کے سامنے بھر پور احتجاج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی روز مزید احتجاج کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اس ضمن میں حالات کی خرابی کی تمام ترذمہ داری موجود صوبائی حکومت اور افسران بالا پر ہوگی،انہوں نے کہا کہ سات جون کو ہڑتال ہوگی لیکن دکھی انسانیت کی خاطر ایمرجنسی ڈیوٹی سرانجام دیا جائیگا