لوئردیر (مانند نیوز)ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد PSP نے لوئردیر پولیس کی کمان سنبھال لی،خورشید خان شہید پولیس لائنز تیمرگرہ امد پر لوئردیر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے نئے تعینات ڈی پی او ضیاءالدین احمد کو سلامی پیش کی، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ظہور احمد،ایس پی سی ٹی ڈی امجد خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فخرعالم خان اور ڈی ایس پی لیگل رشیدخان نے ان کو خوش آمدید کہا، دریں اثناء نو تعینات ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کے ہار چڑھائے دئے جبکہ شہدائے پولیس کے بلند درجات کیلئے دعا کی،اس موقع پر انہوں نے انوسٹی گیشن دفاتر،دفتر ڈی ار سی،خدمت مرکز سمیت دیگر دفاتر کا معائینہ کیا،بعد ازاں ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد نے ڈی پی او افس عملہ اور پولیس لائنز میں تعینات دفتری عملہ سے تعارفی ملاقات کی،اس موقع پر نو تعینات ڈی پی او ضیاءالدین احمد نے دفتری عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں لہذا ہر افیسر کو خلوص نیت،دیانتداری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائی گی جبکہ بد عنوانی میں ملوث کالی بھیڑوں کیلئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں،انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور اختیارات کی تجاوز کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے عملے سے گفتگو میں واضح کیا کہ ڈسپلن اور فرائض کے معاملے میں کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے