سخاکوٹ(مانند نیوز) ٹیلرنگ ایسوسی ایشن سخاکوٹ نے پرمٹ کے نام پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے لوڈشیڈنگ ختم اور کم وولٹیج کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔عیدالاضحی کے سیزن میں بجلی پرمٹ اور غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے کیونکہ اس سے کافی حد تک ہمارے روزگار پراثر پڑتا ہے۔ اگر لوڈشیڈنگ کافوری خاتمہ نہیں کیا گیا توبھرپور احتجاج پر مجبور ہونگے۔ان خیالات کااظہارٹیلرنگ ایسوسی ایشن سخاکوٹ کے صدر علی رحمان اور جنرل سیکرٹری امجد علی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل درگئی میں تین بجلی گھر موجود ہے جو ملک میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتی ہے مگر اس کے باوجود دوسرے علاقوں کے نسبت سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ یہاں کی جاتی ہے جو کہ سراسرزیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر مہینہ پرمٹ کے نام پر اٹھ تادس دن تک صبح سے دوپہر تک بجلی بند کی جاتی ہے جس سے ہمارے روزگار پر سخت اثر پڑا ہے اب ہماراسیزن ہے عیدالاضحی کا مہینہ شروع ہوا ہے جس میں ہمارے ٹیلرز برادری نے لوگوں سے سلوانے کیلئے کپڑے لئے ہیں جو کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سلوانے سے رہ سکتے ہیں جو کہ ہمارے ٹیلرز بھائیوں کے لئے باعث نقصان ہے اور اس سے ہمارے روزگار پر کافی اثر پڑ سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ ہمارے سیزن کے مہینے میں پرمٹ اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کیلئے دووقت کی روٹی کما سکیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بجلی پرمٹ کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کافوری خاتمہ نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج پر مجبور ہونگے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں محکمہ واپڈادرگئی ذمہ دار ہونگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے