ایبٹ آباد (مانند نیوز)ٹیسٹ کے لیے آنے والوں سے مکمل میرٹ پر ٹیسٹ لیا جائے کسی کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہ ہو۔ایس ایس پی ٹریفک ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی جانب سے ڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کی خاطر آنے والے امیدواروں سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے والی جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ بشیر اور لائیسنس کلرک بھی موجود تھے۔ جہاں ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے لائیسنس کے حصول کے لیے آئے ہوئے امیدواروں سے اپنی نگرانی میں ٹیسٹ لیا گیا اور مکمل کوائف پورے ہونے پر امیدوار کا ٹیسٹ کلیئر کیا گیا۔ اس مو قع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ مکمل میرٹ پر لیا جائے امیدواروں کو اچھی طرح چھان بین کرنے کے بعد لائیسنس جاری کیا جائے۔کسی کے خلاف بھی کسی قسم کی کرپشن کی شکایت مجھے نہیں آنی چائیے اگر کوئی شکایت آئی وہ خود کو فورس سے باہر سمجھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے