وانا (مانند نیوز) وانا اولسی پاسون نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ فاٹا میں اٹھارویں ترمیم سے پہلے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی تھی قبائلی عوام کے مسلسل جہدوجہد کے بعد اٹھارویں ترمیم میں فاٹا کے اندر سیاسی سرگرمیوں اور پارٹی منشور میں انتخابات کا حق مل گیا۔ آب چونکہ ہم 25 ویں آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا میں شامل ہو گئے ہیں ہمیں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپیل وکیل اور دلیل کا حق مل گیا آب چونکہ فاٹا میں تمام ڈیپارٹمنٹ فنکشنل کر دیے گئے ہیں جس میں لا اینڈ آرڈر کی زمہ داری پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ھے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور سول سپرمیسی کے لئے وانا سیاسی اتحاد نے مسلسل جہدوجہد کی جس کے بدولت پولیس ڈیپارٹمنٹ باقی سے بہتر کارکردگی دیکھانے میں کامیاب ہو گئے۔ پیچلے دن وزیر قوم کے زیلی شاخ زلی خیل نے پولیس ڈیپارٹمنٹ اور سپین کے ایس ایچ او کو جرمانے کی دھمکی دی تھی اس تنازعے کو حل کرنے کے لئے وزیرستان وانا اولسی پاسون اور وانا سیاسی اتحاد نے دو دن مسلسل مزاکرات کے ذریعے زلی خیل مشران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ریاست سے وفاداری کا کہا۔ اب چونکہ سول سپرمیسی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ یکجہتی کے لئے اے این پی کے سینیئر رہنما نورزمان وزیر نے پریس کی تھی جس کے پاداش میں قوم نے نوز زمان کو جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزیرستان کے تمام سیاسی پارٹیاں، سول سوسائٹیز، سماجی شخصیات اور پختون تحفظ مومنٹ نے اس اقدام کی بھرپور مزاحمت کی بلکہ ریاستی اداروں اور سول انتظامیہ پر واضح کر دیا کہ سٹیٹ کے اندر سٹیٹ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اور غیر قانونی اور غیر آئینی جرمانے مانتے ہیں۔ آب ایک واضح ہو گئی کہ کچھ عناصر وزیرستان وانا میں سیاسی آواز کو دبانا چاہتے ہیں یہ انکی غلط فہمی ھے سیاسی نہ پھانسیوں سے دبایا جا سکتا ھے اور نہ جرمانوں سے دبایا جا سکتا ھے۔ ہم وانا سیاسی اتحاد اور وانا اولسی پاسون سول انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شر پسند کو غیر جمہوری، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے روکے بصورت دیگر ہم سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے