بٹ خیلہ (مانند نیوز) ٹی یم اے بٹ خیلہ کے ملازمین ایک دفعہ پھر تنخواہ سے محروم ہو گئے سینکڑوں خاندان متاثر ہیں جبکہ غریب گھرانوں کے چو لہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ اپنی آمدن کے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہ دینے کے قابل بھی رہی صوبائی حکومت کی گرانٹ ان ایڈ سے چلنے والے اس اہم ادارے کا پورا سٹاف تاحال مئی کے مہینے کی تنخوا ہ سے بھی محروم ہو گیا ہے مارچ میں ملنے والے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے دو ماہ کی تنخواہ واٹر سپلائی کے بجلی بلوں اور دیگر اخراجات میں صرف ہوگئے کسی بھی دور میں ٹی ایم اے بٹ خیلہ کو اپنے پاوئں پر کھڑے کرنے کی کوشش نہیں کی گئی گذشتہ حکومتوں اور ناظمین نے اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی بلکہ منظور نظر افراد بھرتی کرکے اسے بوجھ تلے دبا یا جاتا رہا۔