سوات(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے بہترین فرض شناسی اور ڈیوٹی پر سوات پولیس کے ایس ڈی پی او مینگورہ سٹی امجدخان اور ایس ایچ او حیات خان کو نقد انعام سے نوازا ہے۔دونوں آفیسرز نے ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں ڈی سی سوات عرفان اللہ خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی سی سوات کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی جائے گی۔