شرینگل(نمائندہ مانند) محکمہ تعلیم میں پوسٹنگ ٹرانسفر کا سلسلہ بند کیا جائے اور منیجمنٹ کیڈر کے تبادلوں کوفوری طور پر کلعدم کرتے ہوئے واپس ان کی پوسٹوں پر تعینات کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین منیجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن محمد حیات خان نے کی ہے۔وہ منیجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسو سی ایشن کے صوبائی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔چیئر مین اورجنرل سیکرٹری منیجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن عمران خان جدون کا کہنا تھاکہ صوبائی سطح پررانگ پوسٹنگ/ ٹرانسفر کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے انہوں منیجمنٹ کیڈر کی پوسٹوں پر دیگر کیڈر سے حالیہ چند ماہ میں رانگ پوسٹنگ/ ٹرانسفر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ ان تبادلوں اور تعیناتیوں کی وجہ سے منیجمنٹ کیڈر افسران کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ کئی ایک پوسٹوں پر دیگر کیڈر کے جونیئرز کو تعینات کیا گیا جوکہ مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے بعض اضلاع میں ایس ایس ٹی (بی۔پی۔ایس16) کو سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر 17 کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے اور فیمیل آفس کی پوسٹ پر میل کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے اجلاس میں تمام افیسرز نے قراداد کی شکل میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر اس طرح کی پوسٹنگ ٹرانسفر کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اور منیجمنٹ کیڈر کے تبادلوں کو فلفور کالعدم کرتے ہوئے واپس ان کی پوسٹوں پر تعینات کیا جائے بصورت دیگر ایسوسی ایشن سی او سی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں مشترکہ طور پر مشیر تعلیم،سکریٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ منیجمنٹ کیڈر پروموشن رولز میں SSRC میٹنگ بلا کر ترمیم کی جائے اور دیگر کیڈر کی طرز پر 100 فیصد پروموشن کوٹہ دیا جائے۔انہوں نے سیکٹری ایجوکیشن سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کیڈر کی حالیہ اپگریڈیشن کی طرز پر اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر/اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی پوسٹ اپ گریڈ کیا جائے۔اور بڑے اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو گریڈ بیس میں اپگریڈ کرنے اور ڈپٹی ڈی ای او (پرائمری)ڈپٹی ڈی ای او (سیکنڈری) اور ڈپٹی ڈی ای او (پی اینڈ ڈی) کی پوسٹیں پیدا کرنے کا مطالبہ کیاہیان کا کہنا تھا کہ طلباء کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکی ہے، اساتذہ کی پروموشن اور تعیناتیوں سے متعلقہ امور کو بروقت نمٹانے اور ڈبل شفٹ سکولز کی بہتر منیجمنٹ کے لیے ان پوسٹوں کی کری ایشن از حد ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے