شرینگل(نمائندہ مانند) مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ سفید پوش تنخوادار طبقہ بھی دو وقت کی روٹی پاسکے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ دیر بالا کے صدر بختیار زمین نے کیا ہے۔وہ دیر میں اگیگا کے زیر اہتمام ہونے والے 8جون کے اسلام آباد دھرنا کیلئے تیاری کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مہنگائی سے تنخوادار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اسی وجہ سے ضروری ہے کہ ان کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کو پینشن اصلاحات کے نام پرملازمین سے ان کا حق چھیننا قطعی منظور نہیں۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ مین دینے والی بات کو یکسر مسترد کیا اور کہا کہ دانستہ سارا ملبہ اساتذہ پر ڈھالنا انصاف نہیں ہے۔اور اس کے خلاف بھی اس دھرنا میں آواز اٹھائینگے۔انہوں نے حکومت سے ملازمین کے میڈیکل،ہاوس رینٹ اور کنوینس الاونسز میں بھی 100فیصد اضافے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 8جون کو اسلام آباد میں دھرنا کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔اور پورے صوبے سے تنظیم اساتذہ اس میں بھر پور شرکت کریگی۔