شرینگل(نمائندہ مانند) شرینگل،الخیر فاؤنڈیشن نارکن کی طرف سے مختلف سکولوں کے طلباء اور طالبات میں سکول بیگز تقسیم کئے گئے۔سکولوں کے طلباء میں سکول پیکج تقسیم کرنے کے حوالے سے گورنمنٹ پرائمری سکول گرڑئی بالا مین تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلباء،والدین اور مخیئر حضرات مین شرکت کی۔تقریب میں مختلف گاؤں کے سکولوں سے آئے ہوئے یتیم،نادار اور معذور طلباء،طالبات میں سکول بیگز اور کا پیاں تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ الخیر فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو انسانیت کی خدمت کیلئے بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سے پہلے یتیموں اور بیواؤں اور غریب و نادار افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ صوبہ بھر میں دور دراز اور پسماندہ علاقہ ہے۔جہان کے لوگ غربت کے آخری دھانے پر زندگی گذار رہے ہیں۔اسی وجہ سے غریب اور نادار بچے اس دور مین تعلیم جیسے زیور سے محروم رہ جاتے ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے مخیئر حضرات کی تعاؤن سے اس تنظیم کی بنیاد رکھی۔اور اسی کے زیر انتظام دکھی انسانیت کی خدمت کو مزید جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے مخیر حضرات سے امدادکیلئے فون نمبر0342-1908693 پر رابطہ کی اپیل کی ہے۔