ہنگو(مانند نیوز) پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کا استحصال کسی صورت قبول نہیں,نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو سو فی صد اضافہ کیا جائے,شہید فرید خان ڈی ایچ کیو کا ایم ایس ایک کرپٹ اور بد اخلاق آفیسر ہے, اس کے خلاف کڑروں کی کرپشن کے ثبوت دیے گئے ہیں,ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈینیشن ضلع ہنگو کے چیرمین حاجی لقمان گل اورکزئی،صدر عرفان اللہ بنگش،افیسر ایسوسی ایشن کے صدر عقل بادشاہ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبد الرحمان اور دیگر نے ہنگو میں مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں ضلع بھر سے سرکاری ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل ضلع ہنگو کے چیرمین حاجی لقمان گل اورکزئی, صدر عرفان اللہ بنگش, آل آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر عقل بادشاہ, پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے جنرل سیکرٹری حاجی عبد الرحمان اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے سرکاری ملازمین کا معاشی قتل کیا۔اور پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کی تباہی کا منصوبہ بنایا۔مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے ایسے میں ہم اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہیں۔رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کی تباہی کے فیصلوں کو واپس لیا جائے, بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافہ کیا جائے،دیگر صوبوں کی طرز پر سرکاری ملازمین کی پنشن اور مراعات کو یقینی بنایا جائے۔۔بعد ازاں حاجی لقمان گل اور دیگر نے ہنگو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آی پی آئی ٹیکنیشن عطا الرحمان کی خودکشی کے زمہ داروں کو سز ادینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دس ماہ سے عطاء الرحمن تنخواہوں سے محروم تھا اور جب ڈی ایچ کیو میں خودکشی کا واقعہ ہوا تو ہسپتال میں کاٹن سرنج سمیت کچھ بھی موجود نہیں تھا۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے اور حکومت سے مرحوم کے بیوی بچوں کے لیے مراعات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کو فوری تنخواہ ادا کی جائے تاکہ آئیند ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔چیرمین حاجی لقمان گل اور دیگر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خان بہادر کو کرپٹ اور نا اہل آفیسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار ماہ قبل ڈپٹی کمشنر کو کرپٹ ایم ایس کی کرپشن کے ثبوت دیے مگر تاحال اس کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔ال ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل نے واضح کیا کہ آج ڈی ایچ کیو میں پیرامیڈیکس ایمرجنسی سروسز دے رہے تھے مگر ایم ایس نے سرکاری عملے کے سہارے ہمارے احتجاج جو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔جس کی مزمت کرتے ہیں۔اور ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر امن احتجاج روکنے کے لیے ایم ایس نے جن سرکاری اہلکاروں کو استعمال کیا ان کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر سخت اقدامات پر مجبور ہونگے