پشاور( مانند نیوز) ڈی ایس پی حیات آباد محمد ارشدخان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا تیمور سلیم خان کی اہم کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کاروائی کے دوران شراب سمگلر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم آفاق اللہ خان ولد رحمت اللہ خان کا تعلق جمرود سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے بھاری تعداد میں شراب سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھاملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر فیز 7 پل ناکہ بندی کے دوران موٹر کار سمیت گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے نیٹ ورک کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہےکاروائی کے دوران موٹر کار سے مجموعی طور پر 142 بوتل شراب اور مکروہ دھندے کی رقم 72 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئےگرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے