لوئردیر (مانند نیوز)ہیڈکلرک انوسٹی گیشن پولیس لوئردیر شیرمحمد کا محکمہ پولیس میں 60 سالہ ملازمت مکمل ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،الوداعی تقریب انوسٹی گیشن بلاک پولیس لائن تیمرگرہ میں منعقد ہوا جسمیں ڈی پی او لوئردیرضیاءالدین احمد،Sp انوسٹی گیشن لوئردیر ظہور احمد، Dsp ہیڈکوارٹرفخرعالم خان،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سیدزمان شاہ خان سمیت پولیس افیسران اور ریٹائر ہونے والے شیرمحمد کے رشتہ داروں نے شرکت کی ،منعقدہ الوداعی ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد ،ایس پی انوسٹی گیشن ظہوراحمد اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان نے کہا کہ بااحسن اور ایمانداری کیساتھ سرکاری ڈیوٹی سرانجام دینا بلاشبہ عبادت ہے،انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہیڈکلرک شیرمحمد نے ایمانداری اور فرض شناسی کیساتھ ڈیوٹی سر انجام دی جو لائق تحسین بات ہے،اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے ریٹائر ہونے والے شیرمحمد کو پھولوں کے ہار،گلدستے اور تحائف پیش کی