تیمرگرہ (مانند نیوز)ڈی پی او آفس لوئر دیر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاءالدین احمد کے زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا،میٹنگ میں ایس پی انیوسٹی گیشن ظہور احمد،ایس پی سی ٹی ڈی امجد خان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان ،تمام ڈی ایس پیز سرکل اور ضلع بھر کے جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی، میٹنگ میں ضلع میں ہونے والے جرائم کا جائزہ لیا گیا،انہوں نے برامدگی اسلحہ ایمونشین،منشیات مہم تیز بنانے،ٹمبر سمگلنگ کی دوکتھام،کمسن ڈرائیوان،بغیر ہلمیٹ اور زائد کرایا وصول کرنےوالے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کریک ڈاون کی ہدایت کردی،ضلعی پولیس سربراہ ضیاءالدین احمد نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری عوام کی جان،مال اورعزت کی حفاظت کرنا ہے ،،پولیس افسران اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسکو یقینی بنائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت نہ برتے، ضلعی پولیس سربراہ دیر لوئر نے تمام افسران کو جرائم کی روک تھام کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئی حکمت عملی ترتیب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرائم اور منشیات فروشی کی خاتمہ کے لئے مذید متحرک رہیں تاکہ جرائم کی روک تھام اور منشیات فروشی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے اور بہتر حکمت عملی سے پولیس افسران جرائم پیشہ افراد کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے۔لوئر دیر کے داخلی اور خارجی راستوں ،ہوٹلز،پیٹرول پمپس،مساجد اور بازاروں کے سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،اس کے علاؤہ حساس مقامات ،مارکٹوں،دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او لوئردیر نے کہا کہ سیاحت کی فروغ میں لوئردیر پولیس اہم کردار ادا کرئی گی اور لوئر دیر آنے والے سیاحوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے اسکو ہر صورت ممکن بنایا جائے،ڈی پی او لوئر دیر نے آفیسرز کو سختی سے تنبیہ کی کہ کرپشن میں ملوث،جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی پُشت پناہی کرنے والوں کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں اُنکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی جبکہ تھانے میں آنے والے سائل کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے،اس کے علاوہ کہا کہ مقدمات میں تفتیش میریٹ اور حقیقت کی بنیاد پر ہوناچائیے۔ آنٹریس مقدمات میں ریکوری اور ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری یقینی بنائے اورعوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آکر ان کے مسائل کے فوری حل پر توجہ دی جائے،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے