تیمرگرہ (مانند نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے وژن کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ہدایات کے روشنی میں ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد کے زیرِ صدارت پولیس لائن تیمرگرہ میں ایک گرینڈ دربار کا انعقاد کیا گیا.جسمیں ایس پی انوسٹی گیشن ظہور احمد، ایس پی سی ٹی ڈی امجدخان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فخرعالم خان، جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز، انچارج ٹریفک بشمول ڈی ایس بی،سپیشل برانچ،ایلیٹ،لیڈیز سمیت ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات اور چوکیات سے پولیس افسران اور جوانان نے شرکت کی.دربار میں موجود پولیس افسران اور جوانان نے ڈی پی او ضیاءالدین احمد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری حل کرنے کے احکامات صادر کی،انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ،چھٹی کیلئے باقاعدہ ایک پالیسی بنائی جائی گی جسمیں بغیر سفارش اپکا تبادلہ کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ سفارش سے گریز کرئے اور اپکے عرض معروض کیلئے میرئے دفتر کے دروازئے ہمیشہ کھلے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تھانوں اور چوکیات میں آنے والے سائلین کو ایک وی آئی پی کے برابر پروٹوکول دیں. پولیس کے سوفٹ امیج کو بحال رکھنے کے لئے عوام دوست پالیسی اپنائیں جبکہ تمام ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے شرکاء دربار پر زور دیا کہ نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. فورس میں ہر سطح پر ڈسپلن اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کریں۔ سفارشی کلچر کو ختم کریں. جس کو کوئی جائز مسئلہ ہو تو ہفتہ وار اردلی روم میں پیش ہو کر اپنا مسئلہ بیان کریں جو بلا سفارش حل کیا جائے گا ،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے