سوات(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کا محکمہ پولیس میں بطور کنسٹیبل بھرتی ہونے والے جوانوں کا جاری جسمانی امتحان کا جائزہ لینے کے لیے پولیس لائن کبل کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر پولیس کی چاق و چوبند دستے انہیں سلامی دی،ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات نے جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں محکمہ پولیس میں بطور کنسٹیبل بھرتی ہونے والے امیدواروں کا جسمانی پیمائش کا جائزہ لیا، انہوں نے پیمائش کرنے والے سٹاف کو بھرتی ہونے والے جوانوں کی پیمائش کا عمل انتہائی شفاف اور میرٹ پر کرنے کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان اور دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے۔قبل ازیں ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے شہداء پولیس ہسپتال پولیس لائن کبل کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ڈیسک کا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے موجود سٹاف سے ملاقات کی اور انہیں مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیے۔