لندن(مانند نیوز ڈیسک) برطانیہ میں سبزی کی قیمتیں چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر ستر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمت میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ چینی کی قیمت 46.4 فیصد بڑھی۔ برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق بارہ ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 30 فیصد اضافہ ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے