کابل(مانند نیوز ڈیسک) فغانستان کے صوبے سرِ پل میں تیز رفتار مسافر وین خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کئی سو فٹ گہری اور تنگ کھائی میں جا گری۔ افغان میڈیا کے مطابق وین میں 24مسافر موجود تھے اور حادثے کے بعد دشوار گزار اور پرخطر راستوں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔طبی امداد ملنے سے قبل ہی تک تمام مسافر دم توڑ چکے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تیز رفتار وین سڑک سے ہٹ کر کھائی میں گر گئی تھی۔حادثے کی شکار وین کی منزل اور مسافروں سے متعلق تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے