باجوڑ (مانند نیوز)ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کے زیر اہتمام سول کالونی جرگہ ہال میں یوتھ پارلیمنٹری سیشن کا انعقاد۔ ضلع کے نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو جلا بخشتے کے لئے ضلعی یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے سول کالونی جرگہ ہال میں یوتھ پارلیمنٹری سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور نیشنل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخوا کے تعاون سے منعقدہ سیشن میں پارلیمانی امور اور لیڈرشپ پر بحث کے ساتھ ساتھ ممبران کی جانب سے قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد، ڈسٹرکٹ نیشنل یوتھ اسمبلی گورنر مجاہد خان، سپیکر حنیف الرحمن، ڈویژنل ہیڈ پیر اعجاز الحق، وزیر مذہبی امور عثمان غنی سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فواد احمد نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفئیرز خیبر پختونخوا اور ضلعی یوتھ آفس کے تعاون کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ نیشنل یوتھ اسمبلی گورنر مجاہد خان نے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور ضلعی یوتھ آفس کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے