باجوڑ (مانند نیوز)ضلع باجوڑ میں منشیات کے خلاف تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی۔ 39.600 کلو گرام چرس کیساتھ ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے نگرانی میں منشیات کے خلاف ضلعی پولیس جوانوں کی کارروائیاں بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او بادشاہ الرحمن اور ایڈیشنل ایس ایچ او ظاہر شاہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرکے دوران ناکہ بندی ایک گاڑی سے 39.600 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم تاثیر الرحمن کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ سالارزئی میں درج رجسٹرڈ کیاگیا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایس ایچ او بادشاہ الرحمن اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور انہیں نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔