کابل(مانند نیوز ڈیسک)افغانستان میں بم دھماکے میں جاں بحق نائب گورنر کی فاتحہ خوانی کی تقریب کے دوران دھماکے سے 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے میں جاں بحق بدخشاں صوبے کے قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی کی فاتحہ خوانی کی تقریب مسجد میں جاری تھی کہ دھماکا ہوگیاجس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کی نوعیت تاحال علم نہیں ہوسکا۔مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔بدخشاں کے قائم مقام گورنر سمیت 2 افراد منگل کو کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے، واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے