مردان(مانند نیوز) سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا انیلہ محفوظ درانی نے کہا ہے کہ کتابیں ایک اچھے دوست اور استاد کی مانند ہیں، یہ ہماری بہترین راہنمائی کرتے ہیں اور اسکے ذریعے ہم سیکھتے ہیں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے ۔ علم کتاب کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے، آج کل کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں طلبہ و طالبات نے نصابی کتب کے علاوہ غیر نصابی کتب بینی کی عادت کو ترک کر دیا ہے جسکی وجہ سے ان کی ذہنی استعداد کمزور ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ہاؤس مردان میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مردان کے زیر اہتمام منعقدہ بک فیئر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے کمشنر مردان ڈویژن یوسف رحیم، سٹی میئر مردان حمایت اللہ مایار، ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن (ر) عبد الرحمان، ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخو ا اقبال خان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر صوابی فرقان اشرف، ایڈیشنل کمشنر مردان نعیم اختر، ڈی پی او صوابی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمردان فنانس، اے سیز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تنظیم تاجران مردان کے صدر ظاہر شاہ، سٹوڈنٹس اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں کمشنر مردان ڈویژن یوسف رحیم نے کہا کہ الیکٹرانک اور مشینی آلات کے استعمال کی وجہ سے ہم کتابوں سے دور ہورہے ہیں کتابوں کی جانب واپس آنا خوش آئند ہے۔ مردان ڈویژن میں پبلک لائیبریریز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا اور ان میں کتابوں کی تعداد کو بھی بڑھایا جائیگا، اسکے علاوہ بک فیئرز کا بھی اہتما م کیا جائیگا تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے کتابوں کے پڑھنے کے رجحان کی کمی کو دور کیا جاسکے اور بک ریڈنگ کی جانب دوبارہ سٹوڈنٹس اور عام لوگوں کو لایا جاسکے۔ اس سلسلے میں سکولز اور کالجز میں ہفتہ وار بک ریویو کا اہتمام کیا جائیگا، اور رائٹنگ اور کوئز مقابلے بھی منعقد کئے جائینگے۔ اس موقع پر سٹی میئر مردان حمایت اللہ مایار نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم کتابوں اور تجربات سے حاصل ہوتا ہے آج کل الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا دور ہے چونکہ وقت کیساتھ ساتھ ترقی ہوتی ہے اس لئے ہمیں کتابوں کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے، سٹی لوکل گورنمنٹ مردان مسجدوں اور حجروں میں ایک ایک سو لایبریریاں قائم کرے گی تاکہ ان سے عوام استفادہ حاصل کرسکیں۔ ان لائبریریوں کو مزید توسیع دی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر مردان کپٹین (ر) عبد الرحمان نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ بک فیئر کا مقصد بک کلچر کو بحال کرنا ہے، علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، آج سے 50سال قبل بک ریڈرز کی تعداد کافی زیادہ تھی لیکن جدید میڈیا اور گیجٹس کی استعمال کی وجہ سے یہ عادت کم سے کم تر ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے تجزیہ اور سوچنے کی صلاحیت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور ذہانت میں کمزوری آئی ہے لہٰذا بک ریڈنگ کے کلچر کو فروغ دینے کی کافی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کئے جائنگے۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا انیلہ محفوظ درانی، کمشنر مردان ڈویژن یوسف رحیم، سٹی میئر مردان حمایت اللہ مایار اور ڈپٹی کمشنر مردان عبد الرحمان نے فیتہ کاٹ کر باضابطہ طور پر مردان بک فیئرکا افتتاح کیا، اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے بک سٹالز کا معائنہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے