بریکوٹ(مانند نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن بریکوٹ نے تحصیل بریکوٹ کے مختلف سرکاری سکولوں کے یتیم و غریب طلباء میں سکول بیگز تقسیم کردئیے گئے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل بریکوٹ الخدمت فاونڈیشن صدر محمد ظاہر خان،جماعت اسلامی تحصیل بریکوٹ صدر فدامحمد خان،گاؤں مانیار الخدمت فاؤ نڈیشن صدر ڈاکٹر سلطان روم نے خطاب کیا۔اس موقع پر الخدمت عہدیداران میں ضیاد خان،فہدخان،عطاء اللہ،شاہ جہان،اسرار احمد کے علاوہ سکول اساتذہ کرام اور طلباء کثیر تعداد میں موجود تھے۔مقررین نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ہمارے اولین ترجیجات میں اپنے عوام کی خدمت ہے۔ناگہانی صورتحال ہویا زندگی معمول کے مطابق ہو الخدمت تنظیم سارا سال اپنے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔ناگہانی صورتحال کے علاوہ ہمارے ترجیحات میں تعلیم و صحت اولین ترجیحات میں ہیں۔آ ج سرکاری سکولوں کے طلباء میں بیگز،کاپیاں،پینسل و غیرہ کا جو تقسیم ہو رہاہے وہ یتیموں،غریبوں اور لاچاروں کو تعلیم کے حصول میں مد د کے طور پر تقسیم کیا جا رہاہے۔ہم اپنے علاقے کی خدمت بلاامتیاز کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس رمضان المبارک میں تحصیل بریکوٹ کے عوام کے لئے کامیاب سستی روٹی پروگرام کیا جو کہ الخدمت تنظیم بریکوٹ کے تمام کارکنوں کے بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ الخدمت فاؤنڈیشن بریکوٹ اپنے علاقے کے عوام کے معیار پر پورا اتریں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے علاقے کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے