بریکوٹ(مانند نیوز)ٹی ایم اے بریکوٹ نے صوبائی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈینگی کے روک تھام کے لئے عملی اقدام شروع کردئیے ہیں۔تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے خلاف بڑی تعداد میں ٹی ایم اے اہلکارسپرے کررہے ہیں جس پر عوامی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کردیا۔ اس بارے میں ٹی ایم اے بریکوٹ کے سینٹیری انسپکٹر ظفرعلی نے کہاکہ ٹی ایم او زاہداللہ خان ڈینگی کے خلاف مہم کی خود نگرانی کرتے ہوتے ہوئے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈینگی ایک خطرنا ک اور موذی مرض ہے اس مرض کے روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ علاقہ ڈینگی وائرس سے مکمل طور پر بچ سکے۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ کے ہر علاقہ میں ٹی ایم اے اہلکار سپرے کررہے ہیں اور یہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹائر دکاندار دکان بند کرنے کے بعد پانی پھنک دیں اس کے علاوہ جہاں بھی کھڑ ا پانی ہو نہ چھوڑیں۔انہوں نے کہاکہ اس مہم میں معاشرے کا ہر طبقہ ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے