تخت بھائی(مانند نیوز)تھانہ شیرگڑھ پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور منشیات کیخلاف کارروائیاں -شیرگڑھ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او ریاض خان کی قیادت میں کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ کوپر ضلع مالاکنڈ پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا، گرفتار مجرم اشتہاری کو قانونی کارروائی کے بعد مالاکنڈ پولیس کو حوالہ کیا جائیگا،اسی طرح شیرگڑھ پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے تیز رفتار چنگ میں سوار منشیات فروشی کے مرتکب ملزم قیصر اقبال سکنہ کسکورونہ مردان کی تلاشی لیتے ہوئے قبضے سے 01کلو20گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم تھانہ شیرگڑھ منتقل ہوکر مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا، منشیات کیخلاف ضلعی پولیس کی مزید کارروائیاں جاری۔ڈی پی او مردان کی احکامات پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں ضلعی پولیس کی مجرمان اشتہاریوں، منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم میں کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے