بٹ خیلہ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان نے بھیس بدل کر رات کے وقت اچانک بٹ خیلہ بازار میں نانبائیوں،دودھ فروشوں اور کریانہ فروشوں کے دکانوں کامعائنہ کیا۔انہوں نے معائنے کے دوران متعدد نانبائیوں کو کم وزن اور زیادہ قیمت پر روٹی فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل بھیج کرجرنامہ وصول کیاہے اور اسی طرح غیر معیاری دودھ فروشوں سے دودھ تلف کرکے دکانوں کو سیل کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تحصیل بٹ خیلہ میں گران فروشی،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے سمیت غیر معیاری اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندور کے خلاف گہھراتنگ کر رکھا ہے۔انہوں نے تاجر برادری اور تندور مالکان سے کہا کہ وہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش اور سرکاری نرخنامے کے مطابق 140 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں تندوروں کے دوکانوں کو سیل کرکے متعلقہ نانبائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے لیوی پوسٹ خار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیوی پوسٹ کے ریکارڈ اور دیگر کار کردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جوکہ تسلی بخش پایا گیا۔انہوں نے لیوی پوسٹ کے انچارج اور دیگر لیوی فورس کے جوانوں سے کہا کہ لوگوں کی جان اورعزت وآبرو کی حفاظت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس لیے لیوی پوسٹ میں مظلوم کی داد رسی اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائیں اور ظالم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے سے بھی دریغ نہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے