لاہور (مانند نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 13پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے پولیس کو جناح ہائوس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جج اے ٹی سی نے کہا کہ تفتیشی افسر22 جون تک تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے، ایڈمن جج عبہرگل نے تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرنے ملزمان سے ریکوری کے لئے20 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا، ملزمان سے ریکوری کے لئے پہلے ہی 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کی مزید جسمانی ریمانڈ کے لئے ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے، تمام خواتین کو14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے