اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل کمیٹی کا اگلے 3 سال کیلئے ایک بار پھر رکن منتخب ہوگیا ہے۔دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دو ہزار چھبیس تک اقوام متحدہ کے اس اہم ادارے کا رکن رہے گا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دفتر خارجہ میں اقوام متحدہ کی ٹیم کو کامیاب مہم چلانے پر مبارکباد پیش کی۔دوسری جانب الجزائر، گیانا، سیرا لیون، جنوبی کوریا اور سلووینیا 2 سال کے لئے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب ہوگئے۔سلووینیا نے بیلا روس کے مقابلے 153 ووٹ لے کر مشرقی یورپ کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی نشست پر کامیابی حاصل کی اور بیلاروس کو 38 ووٹ ملے۔ باقی 4 ملک بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے