مردان(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے فوری بعد پھرپانچویں بار گرفتار کر لیا گیا۔ مردان کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہے۔ علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی۔ اس سے قبل مردان میں سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ بے گناہ ہوں، 9 مئی کو مردان میں نہیں تھا۔ علی محمد خان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد پولیس جانے کی اجازت نہیں دے رہی، عدالت سے رہائی ملنے کے بعد پولیس ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ہوں۔ واضح رہے کہ علی محمد خان کو گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے علی محمد خان کو 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج ایف آئی آر پر گرفتار کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے