لاہور(مانند نیوز ڈیسک) جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے متحرک ہیں، جہانگیرترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک مسلسل جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں،پرویز خٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی جوائن کریں گے۔ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ بھی دیا جائے گا، پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔