جمرود(نمائندہ مانند)جمرود پریس کلب کابینہ و ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، ممبرز صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلے تفصیلات کے مطابق جمرود پریس کلب کابینہ و ایگزیکٹو کونسل کا مشترکہ اجلاس زیرِ صدارت ساجدعلی کوکی خیل منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبرز صحافیوں کے مسائل و مشکلات پر غور و عوض کیا گیا جبکہ ممبر زصحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی جس میں سالانہ سیاحتی دورے کی بھی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں جمرود پریس کلب کے مشکلات و مسائل پر غور و عوض کیا گیا۔اجلاس میں ممبر زصحافیوں کی علاقائی خدمت و مثبت رپورٹنگ پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کہا کہ علاقے کی خدمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ علاقائی عوام کی آواز بنے گے۔اجلاس سے صدر ساجدعلی کوکی خیل و جنرل سیکرٹری محمد اکبر آفریدی نے کہا کہ سابق و موجودہ نگران صوبائی حکومت نے جمرود پریس کلب کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں ابھی تک سرکاری سالانہ فنڈز گزشتہ چار سال سے نہ دینا جو قابل افسوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ملنے سے پریس کلب کے امور چلانے میں مشکلات درپیش ہے اگر فنڈز نہیں ملے تو ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوجائے گے۔