واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کا سامنا ہے، 49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں۔فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس انتہائی حساس دستاویز تھیں۔مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے قبضے میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔امریکا پر فوجی حملہ ہونے کی صورت میں اس کی کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں۔پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ٹرمپ دستاویزات کیس کا اسپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے اور تمام الزامات ثابت ہوئے تو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 100 سال قید ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے