مکہ مکرمہ(مانند نیوز ڈیسک) حج سے قبل غلاف کعبہ کو 3میٹر اوپر اٹھا دیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے احرام کہا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کے لیے 50 سے زائد ماہرین کی ٹیمیں ہیں اس کے لیے خصوصی سیڑھی استعمال کی جاتی ہے۔ غلاف کعبہ جسے کسوہ کہا جاتا ہے کو اوپراٹھانے کا مقصد حج کے دوران رش کے باعث اسے نقصان سے بچانا ہے۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے کام کی نگرانی حرمین شریفین کے ڈائرکٹریٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کی۔ حج ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے